ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی این ایکس میڈیا کیس:ای ڈی کے بعد اب سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے چدمبرم

آئی این ایکس میڈیا کیس:ای ڈی کے بعد اب سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئے چدمبرم

Wed, 06 Jun 2018 23:22:17    S.O. News Service

نئی دہلی ،06؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔آئی این ایکس میڈیا کیس میں وہ آج سی بی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے۔جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب چدمبرم سے سی بی آئی اس معاملے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔اس سے پہلے منگل کو ایئر سیل-میکسس منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے پی چدمبرم سے ساڑھے چھ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی تھی۔حالانکہ اس معاملے میں عدالت کی طرف سے ان کوریلیف ضرور ملی۔کورٹ نے چدمبرم کی گرفتاری پر 10جولائی تک کی روک لگا دی ہے۔منگل کو ایئر سیل-میکسس کیس میں ای ڈی نے چدمبرم سے پوچھ گچھ کی تھی۔ای ڈی نے چدمبرم سے 6.5 گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کی تھی۔اس پوچھ گچھ سے پہلے کورٹ نے گرفتاری پر 10 جولائی تک روک لگا دی تھی۔ای ڈی کا الزام ہے کہ ایئر سیل میں سرمایہ کاری کے لئے 1230 کروڑ کی رشوت دی گئی اور ملائیشیا کی کمپنی نے یہ رشوت دی۔ای ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ چدمبرم نے تحقیقات میں مدد کی۔وہیں چدمبرم نے اسے سیاست سے حوصلہ افزائی معاملہ بتایا تھا۔آئی این ایکس میڈیا کیس میں شینا بورا قتل کیس کی تحقیقات سے سی بی آئی کو سراغ ملا تھا۔تفتیش میں پیٹر، ادرای مکھرجی نے چدمبرم، ان کے بیٹے کا نام لیا تھا۔اس معاملے میں چدمبرم کے بیٹے کارتی پر تقریبا 3 کروڑ کی رشوت لینے کا الزام ہے۔آئی این ایکس کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے استعمال کرنے کا الزام ہے۔چدمبرم کے وزیر خزانہ رہتے غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی۔سی بی آئی نے اس معاملے میں کارتی کو گرفتار کیا تھا اور فی الحال ضمانت پر ہیں۔


Share: